امریکی شہری نے ایک ہی دن میں دو مربتہ دس دس لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
یہ واقعہ امریکی شہر کولاراڈو میں پیش آیا جہاں شہری نے اپنی بے مثال قسمت کے باعث ایک ہی دن میں لاکھوں ڈالر کی دو لاٹریاں جیت لیں۔
جوبی نامی امریکی شہری گزشتہ 30 سالوں سے اسی نمبر کی لاٹری مستقل خرید رہا تھا لیکن ایک مرتبہ بھی قسمت اس پر مہربان نہیں ہوئی، اب زندگی میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ اُس کی ایک ساتھ دو لاٹریاں نکل آئیں۔
جوبی نے لاٹری جیتنے کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس نے دونوں لاٹریاں دو الگ الگ سپر اسٹور سے خریدیں تھیں اور دونوں اسٹوروں کے درمیان کم از کم بھی ڈیرھ کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔