• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریضوں کیلئے تابوت میں تبدیل ہونے والا بیڈ تیار


کولمبین کمپنی نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کےلیے کارڈ بورڈ کا ایسا بورڈ تیار کیا ہے جو مریض کے مرنے کے بعد تابوت میں تبدیل ہوجاتا ہے اور دیگر افراد کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچا سکتا ہے۔

 کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی میت کو بھی احتیاط برتتے ہوئے تابوت میں دفنایا جا رہا ہے کیوں کہ کورونا مرے ہوئے انسانوں میں بھی چند گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

وائرس کے باعث مرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے کولمبین کمپنی نے ایسا بیڈ تیار کیا ہے جو مریض کے مرنے کے بعد تابوت میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا ہے کیونکہ غریب افراد وائرس سے مرنے والوں کےلیے تابوت نہیں خرید سکتے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی اشتہارات پر کام کرتی ہے لیکن لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار بند ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر تابوت میں تبدیل ہونے والے بیڈ تیار کیے ہیں۔

تازہ ترین