• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اسکول ٹیچر نے طلبہ کو گلے لگانے کے لیے ہگ اسٹیشن بنالیا

امریکا: اسکول ٹیچر نے طلبہ کو گلے لگانے کے لیے ہگ اسٹیشن بنالیا


کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے علاوہ سماجی دوری برقرار رکھنا بھی ضروری ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکا میں ایک استانی نے ہگ اسٹیشن بنا لیا۔

امریکی ریاست انڈیانا میں دوسری جماعت کی ایک اسکول ٹیچر نے طلبہ کو گلے لگانے کے لیے ا پنے گھر کے دروازے پر پلاسٹک کی مدد سے ایک ہگ اسٹیشن بنا لیا۔

کوارنٹائن ہگ اسٹیشن کے ذریعے استانی نے سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے اپنے طلبہ کو گلے لگایا اور خوب بات چیت کی۔  

تازہ ترین