• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو گھروں میں بند رکھنے کیلئے چڑیل باہر نکل آئی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت میں انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے ایک خاتون کوچڑیل کا روپ دے کر گلیوں میں گشت کرایا جاتا ہے، لوگ اس کی پائل کی آواز سن کر گھروں میں سہم کر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ 

دنیا بھر میں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے جبکہ لوگوں نے اسے بے حد غیر سنجیدہ لیا ہوا ہے۔

لاک ڈاؤن کے باوجود بھی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں اور گھروں سے باہر نکلتے دوران کوئی سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھتا۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاؤں کی پنچائت نے لوگوں کو گھروں میں رکھنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی سوچی۔

گاؤں کی پنچائت نے اس کام کے لیے ایک خاتون کو چنا جو ساڑھی پہنے منہ پر سفید رنگ کی چاک لگائے ساتھ میں پاؤں میں پایل باندھ کر رات میں گلیوں پر گشت کرتی ہے۔

گاؤں کی گلیوں میں اس ڈراؤنی دکھنے والی خاتون اور اس کی پایل کی آواز سے ڈر کر لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہنے پر ہی مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں کوورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 2 ہزار سے زائد ہے۔

تازہ ترین