• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسرو بختیار کی آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ سے ملاقات

وفاقی وزیرخسرو بختیار سے آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں معیشت پر کورونا وبا کے منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے 1.38 ارب ڈالرکی توسیع کو سراہتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی مدد سے طویل المیعاد معاشی نمو، مالیاتی استحکام کی حکمت عملی بنائے گا۔

خسرو بختیار نےکہا کہ پاکستان کورونا کے باعث معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر لڑنا ہے۔

تازہ ترین