• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وبا سے 2020 میں عالمی معیشت 3.2 فیصد سکڑنے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

کورونا وبا سے 2020 میں عالمی معیشت 3.2 فی صد سکڑنے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ


اقوامِ متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ کورونا وباء سے عالمی معیشت کا  سال 2020  میں 3.2 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے۔

اقوم متحدہ کی جانب سے معاشی حالات اور کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کوروناوائرس: مرد ذریعہ معاش، خواتین خاندان کیلئے پریشان

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء سے عالمی معیشت سال  2020 میں 3.2 فیصد تک سکڑ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی جی ڈی پی نمو 0.7 فیصد کم ہونے کے امکانات ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ عالمی معیشت کو آئندہ دوسال میں 8 ہزار 500 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا کی زیادہ تر انڈسٹریز کورونا کی نذر

رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا گذشتہ 4 سالوں میں حاصل کیے گئے منافع کو ختم کردے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ عالمی تجارت 2020 میں 15 فیصد کم ہونے کا اندیشہ بھی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں برس عالمی سیاحت کے  20 سے 30 فیصد کم رہنے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین