• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز نے ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کر دیں

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے رواں مالی سال جولائی 2019 سے اپریل 2020 تک کی مجموعی ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کے مطابق رواں مالی سال جولائی 2019ء سے اپریل 2020ء تک مجموعی طور 64418.812 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی مدت تک کے لیے 60547.924 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

وزیر ایکسائز سندھ کے مطابق موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 5337.790 ملین روپے اور انفراسٹرکچرسیس کی مد میں 52411.278 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

وزیر ایکسائز سندھ کے مطابق پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 487.165 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ کاٹن فیس کی مد میں 203.200 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کے مطابق جائیداد ٹیکس کی مد میں 1822.619 ملین روپے، انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 59.977 ملین روپے اور باقی رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی۔

وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ٹیکسز کی وصولی میں کمی کا سامنا ہے۔

مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز سندھ نے ٹیکس جمع کروانے والوں کی سہولت کے لیے آن لائن مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے جبکہ آن لائن مینجمنٹ سسٹم کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ اس سسٹم کے تحت گاڑی کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور دیگر ٹیکسز جمع کراوئے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین