• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

73ء کے آئین کو کم کرکے 62 جیسا بنایا جارہا ہے، رضاربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1973ء کے آئین کو کم کرکے 62ء کے آئین جیسا بنایا جا رہا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ 1962 کے آئین میں کابینہ غیرمنتخب ممبران پر مشتمل تھی اور قانون سازی آرڈیننس کے ذریعے کی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے دانستہ 3 آرڈیننس پارلیمنٹ کے سامنے پیش نہیں کیے، حکومت کی جانب سے آئین کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق آرڈیننس اجراء کے بعد اجلاس میں پیش کیا جانا چاہیے، آئین کے مطابق پارلیمنٹ کے ایکٹ کے سوا وفاق کیلئے کوئی بھی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا جبکہ حکومت کی جانب سے ٹیکس لاء ترمیمی آرڈیننس کی منظوری تو کیا اسے قومی اسمبلی میں پیش تک نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین