• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: بادلوں نے بلند پہاڑوں کو حصار میں لے لیا

چین: بادلوں نے بلند پہاڑوں کو حصار میں لے لیا


یوں تودنیا میں ایسے قدرتی نظاروں کی کمی نہیں جن کی دلکشی اور خوبصورتی آنکھوں کو سحر انگیز کر دیتی ہے۔

تاہم چین میں ایک ایسا حیرت انگیز نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے لوگوں کے ہوش اُڑا دئیے۔

قدرتی حسن سے مالا مال چین کے صوبے ہونان کے شہر ژانگ جیاجی کی تیانزی نامی پہاڑی وادی کو آسمان پر اُڑتے بادلوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا، جبکہ پہاڑوں کے اوپر سے بادل اس انداز میں تیرتے دکھائی دیئے جیسے کوئی آبشار بہہ رہی ہو۔

اس دلفریب منفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین