• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے رکھنے کیلئے مجسموں کا استعمال


حال ہی میں امریکا کے ایک ریسٹورنٹ کی میزوں پر 1940 کے اسٹائل کے مجسموں کو رکھا گیا ہے جو کہ ریسٹورنٹ کھلنےکے بعد سماجی  فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ریسٹورنٹ کےمالک کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہم ایک مرتبہ پھر اپنا ریسٹورنٹ کھول رہے ہیں اور اس وقت سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے یہاں مجسمے بھی رکھ دیے ہیں تاکہ ان کی وجہ سے اصل لوگ دور بیٹھ سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کو باہر نکلنے اور ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کا بے حد دل چاہ رہا ہو گا اور ایسے میں یہ مجسمے لوگوں کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

اس سے قبل سوئیڈن میں سماجی دوری پر خاص عمل کرتے ہوئے ایک ایسا  ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے جس میں ایک دن میں ایک ہی شخص کھانا کھا سکتا ہے اور وہاں بیٹھنے کے لیے صرف ایک ہی ٹیبل لگی ہوئی ہے۔

تازہ ترین