• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاندار پرفارمنس کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہ جانے والے کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک اے پلس کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی نے چیف سلیکٹر مصباح الحق سے دس نام مانگ لئے۔

پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں سینٹرل کنٹریکٹ کے اٹھارہ اور ایمرجنگ کیٹیگری کے تین کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کئی کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہ گئے تھے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان کی جانب سے دیگر کرکٹ میں پرفارمنس دینے والے دس کرکٹرز کے لئے "ڈومیسٹک اے پلس" کنٹریکٹ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پلیئرز کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مصباح الحق کی مشاورت سے پی سی بی جلد ان ناموں کا اعلان کردے گا۔

فواد عالم، خوشدل شاہ ، عمران بٹ اور سمیع اسلم سمیت متعدد کرکٹرز کے نام ان کنٹریکٹس کے لئے زیر غور ہیں۔

تازہ ترین