• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی اے ، ایم بی اے پروگرام میں داخلہ طریقہ کار میں تبدیلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے کراچی نے کورونا پیش نظر آئندہ تعلیمی سال کے لئے اپنے فلیگ شپ ایم بی اے پروگرام میں داخلوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے ۔ جس کے تحت داخلہ ٹیسٹ نہیں ہوگا ، داخلوں کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ کے لئے متبادل معروضی معیار مقرر کیا گیا ہے ۔ نظر ثانی شدہ طریقہ کار کے تحت امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ تعلیمی اہلیت ، کام انٹرن شپ کے تجربہ کے دوران اور معیار ، ہم نصابی سرگرمیوں کا میابی ہے اور امیدوار کی جانب سے ذاتی حلف نامہ کی بنیاد پر ہوگی ۔ امیدواروں کو جانچ کے اس معیار کی بنیاد پر انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔ یہ تبدیلیاں عوامی صحت و تحفظ سے متعلق حکومت کی جاری کردہ ہدایات کی تعمیل اور تمام متوقع امیدواروں کی بہتری کے پیش نظرکی گئی ہیں ۔ ایگزیکٹو ڈائر یکٹر آئی بی اے ایس اکبر زیدی نے ان پالیسی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ان مشکل حالات میں آزمائش استعداد کے ٹیسٹ ( Aptitude Test ) روک کر بڑی تعداد میں باصلاحیت نوجوانوں کا مستقبل داو پر نہیں لگا سکتے ، لہذا ہم نے داخلوں کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی ہے اور امیدواروں کے پروفائلز کے جائزے اور انہیں تھی انٹرویوز کے لئے شارٹ لسٹ کرنے کی غرض سے داخلہ میرٹ کے بجائے جانے کا متبادل معروضی طریقہ کار متعارف کروایا ہے ۔ میں طلبا کو در پیش شدید مشکلات اور چیلنجز کا بخوبی ادراک ہے کیونکہ ان کا تعلیمی کیر میر اس وبا کے باعث خطرے میں ہے ، اور ہم اہلیت اور معیار پرکوئی سمجھوتہ کئے بغیر جہاں تک ممکن ہو سکا ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے اور جہاں ضروری ہوا ، داخلوں کے عمل میں لچک پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین