• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں بالکونی سینما کی دھوم مچ گئی، شہری اپنے گھروں کی بالکنیوں میں کھڑے ہو کر فلمیں دیکھنے لگے۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اس نے عالمی دنیا کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اس جان لیوا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا جا رہا ہے وہیں پاکستان سمیت کئی ممالک مکمل یا جزوی طور پر لاک ڈاؤن ہیں جس کے باعث تمام کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، سینما، فٹنس کلب و دیگر مقامات مکمل طور پربند ہیں اور صرف اسپتال اور فارمیسی کھلی ہوئی ہیں۔

لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں مقامی حکومت نے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور بالکونی سینما بنا ڈالا۔

مقامی حکومت نے گاڑیوں پر بڑی اسکرینز لگائیں اور شہر کے مختلف مقامات پر ان گاڑیوں کو اپارٹمنٹس کے سامنے کھڑا کردیا اور پھر ان اسکرینز پر فلمیں نشر کیں، یوں شہریوں نے اپنے گھروں کی بالکنیوں میں کھڑے ہوکر فلمیں انجوائے کیں اور حکومت کے اس اقدام کو بےحد سراہا۔  

تازہ ترین