• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو سٹی میں عوامی آگاہی کیلئے میٹرو پر مسخرے تعینات


میکسیکو سٹی میں عوامی آگاہی کے لیے میٹرو پر مسخرے تعینات کردیے گئے۔

دنیا بھر کی طرح میکسیکو میں بھی حکومت شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور سماجی دوری سے آگاہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اسی حوالے سے انتظامیہ نے دارلحکومت میکسیکو سٹی میں آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں شہریوں کو ماسک اور اینٹی بیکٹیریل جیل فراہم کرنے کے لیے میٹرو اسٹیشز پر مسخروں کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

یہ مسخرے جہاں بغیر ماسک پہنے افراد کو ماسک دیتے ہوئے تنبیہ کرتے ہیں کہ ماسک پہنو مسخرے نہ بنو وہیں مسافروں کے ہاتھوں پر جراثیم کش اسپرے اور ماسک بھی فراہم کرتے ہیں۔  

تازہ ترین