امریکا میں براہ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کا بیٹا چیختا ہوا سامنے آگیاجس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈبلیو ایف ٹی وی کی ایک خاتون اینکر کورونا وائرس کی رپورٹ پڑھنے میں مصروف تھیں کہ ان کا چھ سالہ بیٹا اچانک سامنے آگیا ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کا چھ سالہ بیٹا نیوز اینکر کے پیچھے چیختا ہوا بھاگ رہا ہے۔
خاتون نے ویڈیو کے دوران حیران کن نظروں سے اپنے بیٹے کی طرف کچھ دیر دیکھا اور معذرت کرتے ہوئے دوبارہ خبریں پڑھنے میں مصروف ہوگئیں۔