• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں ایک شخص کے تین گردے ، ڈاکٹرز حیران

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک 38 سالہ آدمی کی کمر میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث وہ اسپتال میں کمر درد کا معائنہ کرانے کے لیے پہنچا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے مریض کا سی ٹی اسکین کیا گیا جس کے نتائج دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی کمر میں درد مہرا ہل جانے کی وجہ سے تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے لیکن اس تکلیف کے دوران مریض میں 3 گردوں کا انکشاف ہوا جو کہ حیران کن تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جبکہ دائیں طرف چھوٹے سائز کے 2 گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں آج تک گردوں سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

تازہ ترین