• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 سالہ لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا گچھا نکال لیا گیا

سعودی عرب کے ایک اسپتال میں میڈیکل ٹیم نے 20 سالہ لڑکی کے پیٹ سے حیران کن طور پر بالوں کا گچھا نکال لیا جس کا وزن دو کلو گرام تھا۔

لڑکی سالوں سے پیٹ درد میں مبتلا تھی اور آپریشن تک درد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی، درد بڑھنے پر لڑکی کو اسپتال لایا گیا جہاں بڑے پیمانے پر طبی معائنہ کیا گیا۔

معائنے کے بعد ایک عجیب و غریب شے لڑکی کے پیٹ میں پائی گئی جس کے وزن نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عجیب شے کا پتہ چلنے پر میڈیکل ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر سرجری کا فیصلہ کیا فوری طور پر آپریشن کر کے پیٹ سے بالوں کا ایک گچھا نکال لیا جو کہ آنتوں اور پیٹ کے دیگر حصوں کے ساتھ ایک دیوار کی طرح چپکا ہوا تھا۔

بال نکالنے کے بعد لڑکی کا سالوں سے ہونا والا پیٹ کا درد ختم ہوگیا اور پیٹ کے بھاری پن سے بھی جان چھوٹ گئی تاہم اسے اب بھی ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین