• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف اداکارعدنان صدیقی کی فلیوٹ بجانے کی  ویڈیو تو خوب وائرل ہوئی تھی اب انہوں نے پیانو بجا کر مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پراپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پیانو پر خوبصورت دھنیں پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ جب وہ کسی بھی میوزیکل آلہ کو دیکھتے ہیں تو ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔


اداکار نے کہا کہ پیانو بھی میرا پسندید میوزیکل آلہ ہے۔ پیانو بالکل زندگی کی مانند ہے جہاں ہم اکثرصحیح پیانو کی تلاش کرتے ہیں تو کبھی اچھی دھن نہیں بن پاتی لیکن پھربھی ہم اسے بجاتے چلے جاتے ہیں۔

عدنان صدیقی کی پیانو بجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین