• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی شہریوں نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران پیٹ کی آگ بجھانے کےلیے ریسٹورنٹ میں داخل ہوکر انوکھی چیز چرا لی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ کے زائد عرصے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے، لیکن بھارتی شہریوں کےلیے اس لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کچھ زیادہ ہی ہیں کیونکہ وہ کھانے پینے کےلیے مجبور ہوگئے۔

ایک دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں پیش آیا جہاں پانچ نقاب پوش افراد اپنی بھوک مٹانے کےلیے رات گئے ایک ریسٹورنٹ میں گھس گئے۔

 پانچوں افراد نے ریسٹورنٹ میں گھس کر اس کے باورچی خانے کا رخ کیا اور چاول اور آلو کڑی بناکر کھانے کے بعد وہاں سے چل دئیے۔

واقعے کی ویڈیو ریسٹورنٹ میں لگے سیکیورٹی کیمروں میں قید ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچوں افراد چاول اور آلو کڑی پکا رہے ہیں اور پھر کھانا کھانے کے بعد کسی چیزکو چرائے بغیر وہاں سے خاموشی سے چلے گئے۔

تازہ ترین