• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہے۔

اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ٹرینڈ پینل پر سرفہرسٹ ٹرینڈز میں ’اسمارہ‘ بھی شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اسمارہ کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر لی گئیں تصویریں شیئر کیں جنہیں شاہد آفریدی نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

گولڈن فراک اور سر پر دلکش بینڈ پہنے اسمارہ کی تصویریں جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اسمارہ کی سالگرہ کا کیک بھی انتہائی منفرد تھا، کیک پر 8 کا ہندسہ بھی لگا دکھائی دے رہا ہے، ٹنکر بیل کارٹون کا کردار بھی دکھائی دے رہا ہے اور ساتھ ہی اسمارہ کی بچپن کی ایک یادگار تصویر بھی لگی ہوئی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اسمارہ کے لیے سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کے پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

ویسے تو شاہد آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا فیملی کے حوالے سے زیادہ بات کرتے نظر نہیں آتے البتہ سوشل میڈیا پر ان کی فیملی کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی۔ ان کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ اور عروہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال شاہد آفریدی کی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ بھی سامنے آئی تھی۔

اس کتاب کے ذریعے شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے معاشرتی اور مذہبی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا کہ اُن کی بیٹیاں عوامی سطح کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی اور ان کی والدہ نے میری اس بات سے اتفاق کیا ہے۔

اس بیان کے بعد کھلاڑی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کے باوجود شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ والد ہونے کی حیثیت سے اپنی بیٹیوں کے لیے فیصلے لے سکتے ہیں۔

تازہ ترین