• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل سواری کا نیا نوٹیفکیشن بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

محکمہ داخلہ سندھ کا ڈبل سواری سےمتعلق نیا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا جس کے بعد عدالت نےدرخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ داخلہ سندھ کے ڈبل سواری سےمتعلق نئے نوٹیفکیشن پر درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں 2رکنی بینچ کرے گا۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نےصحافیوں اور فورسز کی ڈبل سواری پر پابندی پر نظرثانی کاحکم دیا تھا،تاہم محکمہ داخلہ نے فورسز اور صحافیوں کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے پر متعلقہ افسران کےخلاف توہین عدالت کی نہیں،بلکہ نئی درخواست دائرکی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمحکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق خواتین، بچے اور بزرگوں پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی، میڈیا رپورٹر، پولیس، رینجرز، سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین وغیرہ پر پابندی برقرار ہے۔

تازہ ترین