• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُور ہو جائیے، موت کا خوف ہے

پاس مت آئیے، موت کا خوف ہے

رب کو پہچانیے، موت کا خوف ہے

ہاتھ پھیلائیے ،موت کا خوف ہے

مجلسیں، محفلیں خواب سی ہو گئیں

جس طرف جائیے، موت کا خوف ہے

اب محبت کا اظہار ممکن نہیں

خود کو سمجھائیے، موت کا خوف ہے

گھومتی پھر رہی ہے بلا ہر طرف

گھر سے مت جائیے ،موت کا خوف ہے

خود کو رکھیں سدا با وضو ،با صفا

زہد اپنائیے، موت کا خوف ہے

عافیت ،عافیت ،عافیت ،عافیت

آپ سب پائیے، موت کا خوف ہے

تازہ ترین