• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیل پاکستان کو پہلی سہ ماہی میں 4332؍ ملین روپے بعد از ٹیکس نقصان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شیل پاکستان نے 2020 کی پہلی سہ ماہی کے لیے مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔نتائج کا اعلان 20مئی 2020ء کو بورڈکے اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق کمپنی کو 4332 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نقصان اٹھانا پڑا ۔گزشتہ سال کے دوران اسی عرصے میں کمپنی کو 257 ملین روپے کا منافع ہو ا تھا۔ کمپنی اعلامیہ کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران کورونا وائرس کی وباء نے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی غیر معمولی طور پر متاثر کیا ہے۔اس وبا کے نتیجے میں عالمی معیشت تنزلی کا شکار ہوئی اور اس کا نتیجہ خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کی صورت میں برآمد ہواجو جنوری 2020ء میں 66 امریکی ڈالرز فی بیرل تھی لیکن مارچ، 2020ء میں کم ہو کرصرف 22 امریکی ڈالرز فی بیرل رہ گئی اور اس طرح 60 فیصد سے بھی زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ تیل کی قیمتوں میں اس غیر معمولی کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں کمی تھی۔تیل کی صنعت نے قیمتوں میں اس اتار چڑھاؤ کے اثرات کو محسوس کیا جس سے شیل پاکستان لمٹیڈ کی مالی کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔قانونی تقاضوں کی تعمیل میں شیل پاکستان نے تیل کا مناسب ذخیرہ برقرار رکھا۔ تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اس کمی کا نتیجہ، 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران، انونٹر ی میں غیر معمولی طور پر زیادہ نقصان کی صورت میں ظاہرہوا جس کے نمایاں اثرات مالی کارکردگی پرظاہر ہوئے۔تیل کی صنعت نے پاکستان میں بھی اس تنزلی کے اثرات محسوس کیے جس کی وجہ ملک بھر میں تالا بندی کے اقدامات تھے جس کے تحت حکومت نے ملک بھر میں غیر ضروری کاروباری اداروں، فیکٹریوں اور عوامی ٹرانسپورٹ سمیت سب سرگرمیوں کو ختم کر دیا۔

تازہ ترین