• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 20 پیسے مہنگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 20پیسے مہنگا ہو گیا ، یورو کی قدر میں بھی ایک روپے کا اضافہ تاہم برطانوی پاونڈ کی قدر میں 50پیسے کی کمی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.60روپے سے بڑھ کر 160.80 روپے اور قیمت فروخت 10پیسے کے اضافے سے 160.80روپے سے بڑھ کر160.90روپے ہوگئی ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے بڑھ کر160.50روپے اور قیمت فروخت 160.80 روپے سے بڑھ کر161روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں ایک روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید172.50روپے سے بڑھ کر173.50 روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر175.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید194.50روپے سے گھٹ کر194 روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے گھٹ کر196روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.75روپے سے بڑھ کر 41.80روپے اور قیمت فروخت42.25 روپے سے بڑھ کر 42.30روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید42.75روپے سے بڑھ کر 42.90روپے اور قیمت فروخت43.25 روپے سے بڑھ کر 43.40روپے ہوگئی ۔

تازہ ترین