• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ایئرکے خصوصی طیارے کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت

سعودی عرب کے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی گئی، سعودی ایئرکی خصوصی پرواز ایس وی 723 25 مئی کو ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے خالی طیارے کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، خصوصی پرواز اسلام آباد سے سعودی سفارتی عملے، شہریوں کو لے کر واپس ریاض روانہ ہوگی۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے سعودی سفارتخانے کی درخواست پر خصوصی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دی ہے، جبکہ خصوصی طیارے کے عملے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں سلام ایئرکی خصوصی پرواز کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق سلام ایئرکی خصوصی پرواز 23مئی کو پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گی جس کے بعد 24مئی کو سلام ایئر کی خصوصی پرواز 7 عمانی سفارتی عملے کو لے کراسلام آباد سے مسقط روانہ ہوگی۔

سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے دونون پروازوں کو اجازت دیدی گئی ہے، جبکہ خصوصی طیارے کے عملے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین