• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس خطرناک صورت اختیار کرتاجارہاہے‘ امین اللہ کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) وکلاء رہنماء ملک امین اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ نے کرونا وائرس کے میزئی اڈہ بشمول قلعہ عبداللہ وپشین اور دیگر علاقوں میں تیزی سے پھیلائو اور حکومتی عدم توجہی کو قابل تشویش قراردیتے ہوئے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور اسے حکومت کے انسانیت دشمن اقدام سے تعبیر کیاہے انہوں نے بیان کہاکہ میزئی اڈہ اور گردونواح کی آبادی تقریباََ دو لاکھ کے قریب ہے مگر ابھی تک محکمہ صحت اور حکومت کی طرف سے نہ کوئی میڈیکل ٹیم نے علاقے کا دورہ کیاہے نہ ہی ٹیسٹ کاانتظام کیاگیا ہے لوگ نجی کلینکس کے رحم وکرم پر ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پہلے سے موجود فنڈز اور بعد میں کرونا کے نام پر ریلیز کیے گئے فنڈز مخصوص اور بااثر افراد کو نوازنے کیلئے سیاسی بنیادوں پر پسند اور ناپسند کی بنیاد پردے جارہے ہیں جو ناقابل معافی جرم ہے خدشہ ہے کہ عنقریب وائر س سے ہزاروں افراد متاثرہوسکتے ہیں جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی عوام کے وسیع تر مفاد میں عدالت عالیہ میں کرونا کے حوالے سے پٹیشن میں درخواست فریق عنقریب جمع کروائوں گا ۔
تازہ ترین