• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت حساس مذہبی معاملات میں ٹانگ اڑانے سے گریز کرے، جمعیت ن

کوئٹہ(آئی این پی )جمعیت نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی، صوبائی کنو ینر مفتی شفیع الدین صوبائی ڈپٹی کنو ینر حاجی عبیداللہ حقانی ودیگر نے کہاہےکہ وزیراعظم کو اپنے آستین کے سانپ ڈسے جارہے ہیں، وفاقی وزیر فواد چوہدری حکومت کی بدنامی کے لئے بار بار مذہبی معاملات کوچھیڑارہے ہیں،کبھی ختم نبوت کے قانون میں ترمیم اور کبھی تبلیغی مراکز اور مدارس کومنفی پروپیگنڈوں سے بدنام کرنے کی کوشش اور کبھی رویت ہلال کے مسئلے کو چھیڑا جارہا ہے بیجا تنقید سے اورمنفی پروپیگنڈوں سے کردار کشی اسلام دشمنی کے سوا کچھ نہیں، لبرل اورسیکولردماغوں میں اسلام دشمنی گھسی ہوئی ہے اختلافی مسائل کوجانتے نہیں،مذہبی مسائل کو چھیڑکر جان بوجھ کر انتشار پھیلا یا جارہا ہے ،مذہبی معاملات کو حکومتی سطح پر مجروح کرنا موجودہ حکومت کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔حکومت مذہب سے متعلق حساس معاملات میں ٹانگ اڑانے سے پرہیز کیا کرے۔ غلطیاں انسان سے سرزد ہوجاتی ہیں لیکن غلطیوں پر ڈٹ جانے سے مسائل پیدا ہونگے۔
تازہ ترین