• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کی چاند رات اور عیدالفطر کیلئے تیاریاں

اسلام آباد پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر پر سیکیورٹی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں 997 مساجد اور 33 امام بارگاہوں میں عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں پر 2500 سے زائد پولیس اہلکار اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ تمام زونلز ایس پیز اپنے علاقوں کے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ چاند رات پر تمام بڑے شاپنگ سینٹرز اور بازاروں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہری حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق نماز عید ادا کریں۔

تازہ ترین