• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ سوال اِک دردِ سر ہے مستقل

کیا ہے یہ دنیا، یہ بزمِ آب و گِل

کوئی کہتا ہے دُکھوں کا گھر اِسے

کوستا ہے رات بھر، دن بھر اِسے

کوئی کہتا ہے اِسے خوشیوں کا باغ

پُرسکوں رکھتا ہے اعصاب و دماغ

ظلمتیں بھی ہیں یہاں انوار بھی

پھول بھی ہیں ٹہنیوں پر خار بھی

سعد و نحس و خوشگوار و ناگوار

ساعتیں رہتی ہیں ذہنوں پر سوار

مرد ہو، زن ہو، جواں ہو یا مُسن

ہے اگر سینے میں قلبِ مطمئن

خود کو رکھ سکتے ہیں سب حسبِ مراد

بیدل و بیزار یا مسرور و شاد

عید کیا ہے، عید صرف احساس ہے

ایک امنگ ایک آرزو ایک آس ہے

تازہ ترین