• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا طیارہ حادثہ کے مقام کا دورہ، علاقہ مکینوں سے ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا طیارہ حادثہ کے مقام کا دورہ ، علاقہ مکینوں سے ملاقات جاں بحق افراد کے لواحقین کو ابتدائی طور پر فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان، حادثہ پر قیاس آرائیوں سے گریز کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ماڈل کالونی میں گِر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارہ کے مقام کا دورہ کیا۔ ۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔ گورنر سندھ کو پی آئی اے کے سی ای او نے بتایا کہ پی آئی اے اسکاؤٹس نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ ملبہ سے تمام لاشیں نکالی جاچکی ہے جبکہ دو افراد اس سانحہ میں محفوظ رہے ہیں۔

تازہ ترین