آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

طیارہ حادثے سے محمد زبیر کس طرح بچا

طیارہ حادثے سے محمد زبیر کس طرح بچا 


کراچی(اے ایف پی) کراچی میں طیارہ حادثے میں بچ جانے والے دو میں سے ایک شخص محمد زبیر کا کہنا ہے کہ طیارے کے پروں میں آگ لگ چکی تھی اور ان سے دھواں نکل رہا تھا کہ وہ ایک گلی میں گرگیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جب میرے حواس بحال ہوئے تو مجھے ہرجانب آگ ہی آگ نظر آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر جانب سے رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔ میں نے بھی اپنی سیٹ بیلٹ کھولی، مجھے ایک جانب سے روشنی نظر آئی میں اس کی جانب گیا اور وہاں سےچھلانگ لگادی۔ 

وزارت صحت کے مطابق، ان کے علاوہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی بچ جانے والے افراد میں شامل ہیں۔ جب کہ پاک فوج کے مطابق، مسلح افواج کے بھی بہت سے افراد طیارے میں تھے۔

ملک بھر سے سے مزید