• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا صورتحال کے پیش نظر عیدالفطر سادگی سے منائی جائے‘ن لیگ

کوئٹہ ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، آصف ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ، سعد اللہ ترین، وارث اچکزئی، نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت، طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے اپنے بیان میںاہل وطن سے اپیل کی ہے کہ اس بار عید الفطر سادگی اور انفرادی طور پراپنے گھروں میں منائی جائے،کیونکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام عید پر بھی کورونا سے بچا ؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے اردگرد مو جو د کورونا سے متاثرہ غریب مستحقین کی مدد کریں تا کہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوںانہوں نے کہا کہ کشمیر ،فلسطین، افغانستان، عراق،شام اورملت اسلام کی یکجہتی اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ ،پشین،قلعہ عبداللہ میں صوبائی حکومت کی جانب سے اربوں روپے کورونا فنڈ میں خورد برد کی تحقیقات کرائی جائیں کہ راشن کی مد میں رقم کہاں خرچ کی گئی۔
تازہ ترین