• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا فضائی حادثہ ایک قومی سانحہ ہے ،ڈٖاکٹر منیر بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پی ٹی آئی کوئٹہ ریجن کے صدر ڈاکٹرمنیر بلوچ نے لاہور سے کراچی جانے والی مسافر طیارے کے حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے پوری قوم غمزدہ خاندان کے اس غم میں برابر کی شریک ہے،اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ہم پی آئی اے کے مسافر طیارے کے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبروجمیل عطا کرنے کی دعا کی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سی سی او CEO پی سی اے بروقت موقع پر پہنچے اور زخمیوں کا ہنگامی بنیادوں پر علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر انکوئری کمیٹی کی تشکیل اور حقائق قوم کے سامنے لانا خوش آئند اقدام ہے۔
تازہ ترین