• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی شعائر کیخلاف وزراء کےبیانات قبول نہیں، چشتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی نے وفاقی وزیرفوادچوہدری کی جانب سے اسلامی تحاریک کیخلاف بیانات کی مذمت کرتے کہاہے کہ فوادچوہدری ہر حکومت میں فٹ ہوتاہے ،پہلے ڈکٹیٹر مشرف کاچیلا تھابعدمیں دوسروں کاعاشق بنااب عمران خان کاجھوٹا عاشق بن بیٹھاہے عمران خان ریاست مدینہ کاراگ الاپتے ہیں مگر ان کے بغل بچے مدینہ ریاست کے دعوئوںکا مذااق اڑاتے ہیں، وزیراعظم کو اپنے آستین کے سانپ ڈسے جارہے ہیں، وفاقی وزیر فواد چوہدری حکومت کی بدنامی کے لیے بار بار مذہبی معاملات کوچھیڑرہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت مذہب سے متعلق حساس معاملات میں ٹانگ اڑانے سے گریز ورنہ اسلام کے داعی وشیداءان کو سیدھاکرسکتے ہیں لیکن غلطیوں پر ڈٹ جانے سے مسائل پیدا ہونگے جمعیت نظریاتی وفاقی وزراء کے اسلام اسلامی احکامات کیخلاف بیانات کوکسی صورت میں قبول یابرداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین