• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر تھیٹر بند، کورونا پیکیج بھی نہ ملا، فنکاروں کی خوشیاں ماند پڑگئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)عید پر تھیٹروں کی بندش کے خلاف فنکاروں کا احتجاج بے سود رہا، تھیٹروں کی بندش بدستور برقراررہنے اور کورونا پیکج نہ دیئے جانے پر فنکار دلبرداشتہ ہوگئے، واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے تھیٹرز کی بندش تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے، عید سے ایک ہفتہ قبل پنجاب بھر کے فنکاروں ، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز نے عید کے موقع پرتھیڑوں کوکھلوانے کےلئے حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کیے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا ہوا، بعد ازاں لاہور اسمبلی ہال، گورنر اور وزیراعلی پنجاب ہاؤس کے باہر دھرنے اور احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے وہ بھی کسی کام نہ آئے، فنکاروں کا موقف تھا کہ ایس اوپیز کے تحت جہاں مارکیٹیں ، شاپنگ ہال ،ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں چلائی گئی ہیں وہاں تھیٹربھی اسی قاعدے قانون کے ساتھ کھول دیئے جائیں، دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اعلان کیاگیاتھا کہ بے روزگار فنکاروں کو عید سے قبل 15سے 20ہزار روپے کورونا مالی پیکج دیا جائے گا وہ بھی نہ دیاگیا۔
تازہ ترین