• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں مرد وخواتین اعتکاف سے اٹھ گئے‘پھولوں کی مہنگے داموں فروخت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی عید الفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبہ سے منائی جائے گی ۔شاہی عید گاہ ، باغ لانگے خان، جامعخیر المدارس ، جامع انوارلعلوم ، جامعہ مرکز ابن قاسم ، جامعہ قاسم العلوم ، جامع مخزن العلوم، حیدریہ مسجد، مدرسہ رحمانیہ ، جامعہ خیر المعاد ، جامع مسجد دربار حضرت شاہ رکن، جامع مسجد دربار حضرت بہا الدین زکریا ، جامع مسجد دربار حضرت شاہ شمس، جامع مسجد سوتری ووٹ، جامع العلوم، جامع مسجد جنازہ گاہ، جامع مسجد توتلاں والی، مدرسہ ہدایت القرآن، جامع مسجد الخیر، جامع مسجد پیپل والی ، جامع مسجد ابدالی اور دیگر مقامات نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے‘ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔دریں اثنا شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان میں بھی گذشتہ روز ہزاروں مرد وخواتین اعتکاف سے اٹھ گئے ۔شہر کے مختلف چوکوں پر پھول فروخت کرنے والوں نے سٹال لگائے ،جہاں منہ مانگے داموں پر پھول فروخت ہوتے رہے ۔
تازہ ترین