• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے عید الفطرکا ٹریفک پلان

ملتان( سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی طرف سے چاند رات اور عید الفطرکا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ملتان شہر کے اہم مقامات، پارکوں، بازاروں اور چوکوں پر ٹریفک اہلکاروں کی اسپیشل ڈیوٹی لگائی گئی ہے، صدر بازار کینٹ کو ون وے قرار دیا گیا ہے۔ عباسی شہید چوک سے ٹریفک صدر بازار میں داخل ہوسکے گی اور باہر جانے کے لیے باقی تمام راستے استعمال ہو سکیں گے۔ عباسی شہید چوک سے محبوب بیکرز، مال پلازہ اور خورشید ہوٹل کے ساتھ پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے۔ گردیزی مارکیٹ کو بھی ون وے کیا گیا ہے۔ جلال مسجد چوک سے گردیزی مارکیٹ روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ حسین آگاہی موڑ سے حسین آگاہی چوک کی طرف جانے کے لئے ہر قسم کی ٹریفک بند رہے گی۔ اسی طرح ممتاز آباد مارکیٹ اور گلشن مارکیٹ میں بھی اسپیشل ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ہما نصیب نے کہا کہ شہری ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن نمبر 1915 یا 03359151915 پر رابطہ کرکے ٹریفک مسائل سے متعلق شکایات کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین