• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا‘طیارہ حادثہ کےباعث عید سادگی سے منائی جائے‘جلال الدین رومی

ملتان(سٹاف رپورٹر)کورونا وباء اور پی آئی اے طیارہ حادثے کے شہداء کے سوگ میں عید کو سادگی سے منایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار صنعت کار و سابق صدر چیمبر آف کامرس ملتان و ڈیرہ ڈیرہ غازی خان خواجہ جلال الدین رومی نے اپنے بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ عیدکی تعطیلات کے دوران غیر ضروری ملاقاتوں سے اجتناب کیا اور باہر نکلتے وقت حفاظتی تدابیر کو مقدم رکھا جائے انہوںنے مزید کہا کہ اپنی دعاؤں میں کورونا میں مبتلا مریضوں کو یاد رکھا جائے ۔خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ لاکھوں محنت کش بے روزگاری کے طوفان کی زد میں آگئے ھیں ایسے مواقعوں پر سماجی خدمت کرنے والے  اور بڑے کاروباری ادارے اپنا دست تعاون دراز رکھیں تاکہ ملک میں معاشی بحران سے نمٹا جائے ۔
تازہ ترین