• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشہ آور چیز پلا کر دو ملزمان کی خاتون کیساتھ گاڑی میں نازیبا حرکات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مخدوم رشید پولیس کو محمد عقیل نے بتایا کہ میری بیوی ساجدہ اور والدہ گھر موجود تھی کہ میرا کزن کاشف اپنے دوست مدثر کے ہمراہ آیا اور میری بیوی کو نشہ آور چیز پلادی، کاشف میری بیوی کو ملازمت کی غرض سے اسلام آباد لے جانا چاہتا تھا لیکن بدنیتی سے ملتان لے آیا، موٹروے پر ملزمان نے میری بیوی کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں، بیوی کے ہوش میں آنے پر اس نے ملزمان کے ساتھ لڑائی کی، اسی اثنا میں موٹروے پولیس کی گاڑی آگئی جسے آتا دیکھ کر ملزمان نے گاڑی بھگانا شروع کردی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین