• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی رہائش گاہ آمد


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی رہائش گاہ پہنچے اور اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید پائلٹ سجاد گل کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، عثمان بزدار نے شہید کے والد، اہلیہ، بیٹے، بیٹی اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں پائلٹ سجاد گل کی شہادت پر دلی رنج ہوا ہے، عید پر سوگوار خاندان سے ان کا دکھ بانٹنے کے لیے آیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ سجاد گل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر قوم افسردہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ المناک حادثے کے نتیجے میں بچھڑنے والوں کا دکھ ان کے پیارے ہی جانتے ہیں، پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین