وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا اور طیارہ حادثے سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ پورے ملک میں عید اکٹھی ہوئی، مذہبی تہوار اتحاد کا باعث ہوناچاہیے۔
یہ بھی پڑھیے: سب نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، فواد چوہدری
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مون آبزرویٹری سے چاند کا مسئلہ مستقل حل ہو جائے گا۔
انہوں نے مفتی منیب الرحمن، رویت ہلال کمیٹی ممبران اور تمام علماء کرام کا شکریہ بھی ادا کیا۔