• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کشمیر کے حقیقی سفیر بن کر ابھرے ہیں، شہریار آفریدی

چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی سفیر بن کر دنیا میں کشمیر پر متحرک سفارتکار کے طور پر ابھرے ہیں، جبکہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں دھڑکتا ہے۔

شہریارآفریدی نے عید کا دن لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر پر فارورڈ پوسٹس پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا۔

چکوٹھی سیکٹر پہنچنے پر شہریار آفریدی کو جی او سی میجر جنرل عامر احسن نواز نے ایل او سی کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔

جوانوں سے خطاب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کے لیے ایک ہی ڈائریکشن میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر جموں، سرینگر، ساؤتھ، نارتھ کشمیر اور آزاد کشمیر سمیت شہداء کے تمام خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ ہر اس خاندان کو سلام جس کا گھر یا پراپرٹی بھارتی افواج کی بمباری کے باعث تباہ ہوئی، ہر اس خاندان کو سلام جس کے بچوں یا نوجوانوں نے پیلٹ گنوں کے باعث اپنی بینائی یا کسی عضو کی قربانی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے اقوام متحدہ اور ترقی یافتہ ممالک بھارت پر اقتصادی، معاشی اور فوجی پابندیاں عائد کریں۔

تازہ ترین