• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں عید کا پہلا دن: چڑیا گھر اور دامن کوہ بند

اسلام آباد میں عید کا پہلا دن: چڑیا گھر اور دامن کوہ بند


ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج عید الفطر کا پہلا دن ہے، چڑیا گھر بند ہے اور دامنِ کوہ بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

عید کا روز آیا، تو شہری عید منانے کے لیے مارگلہ کی پہا ڑیوں کی جانب چل پڑے، جہاں گاڑیو ں کی لمبی قطاریں لگی نظر آئیں، منچلے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دامن کوہ کی سمت گھومنے آئے، مگر وہاں پولیس ناکے کی وجہ سے جانے کی اجازت نہیں ملی اور شہریوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ناکہ بندی اور واپس بھیجنے پر بعض شہریوں نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔

والدین کہتے ہیں کہ پارکس بند ہیں مگر بچوں کی ضد کے آگے مجبور ہیں اور باہر کا جائزہ لینے آئے ہیں۔

اسلام آباد میں چڑیا گھر بند ہیں اور اس کے ساتھ بچوں کے لئے پارک بھی بند ہیں، شہریوں کو جانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

تازہ ترین