• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق 34 افراد کی شناخت ہوگئی

کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 34 کی شناخت ہوگئی ہے۔

طیارہ حادثے کے مقام پر تحقیقاتی ٹیم نے دورہ کیا اور موقعے سے شواہد اور طیارے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا، جائے حادثہ سے طیارے کے ٹکڑے علیحدہ کرنے کے لئے مشینری بھی پہنچادی گئی ہے۔

حادثے میں شہید ہونے والے 97 مسافروں میں سے 34 کی میتوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کراچی میں طیارہ حادثے کے تیسرے روز عید الفطر کے دن سول ایویشن کی اسلام آباد سے آنے والی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس دوران تحقیقاتی کمیٹی نے فارنزک کے لئے جائے حادثہ سے نمونے بھی اکٹھے کئے۔

جہاز کے گھروں اور گاڑیوں سے ٹکرانے کے باعث تینوں کا ملبہ ہیوی مشینری کی مدد سے الگ کیا جارہا ہے، فارنزک ٹیم کی جانب سے نمونے اکٹھے کرنے کے ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ جائے حادثہ کو پولیس اور رینجرز کی جانب سے مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں کی لاشیں میں سے 53 ایدھی اور 44 چھیپا سرد خانے منتقل کی گئی تھیں جن میں سے ایدھی سرد خانے سے 16 میتیں ورثہ کے حوالے کردی گئی، جبکہ 37 میتوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ چھیپا سرد خانے میں 14 میتوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

30 میتوں کے ڈی این اے کے نمونے پنجاب سے آنے والی فارنزک ٹیم نے وصول کرلئے ہیں۔

تازہ ترین