• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج

میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج


جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر اِنچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں عید کے روز بھی مظاہرہ کیا گیا۔

سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، طلبہ اور ٹریڈ یونینز کے عہدے داروں اور کارکنوں نے مظاہرے میں حصہ لیا۔

انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی نے مظاہرے میں نظم پڑھی۔

میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کےخلاف ڈیوس روڈ پر کئی ہفتوں سے احتجاجی کیمپ جاری ہے، انقلابی شاعر حبیب جالب مرحوم کی صاحبزادی طاہرہ جالب نے خصوصی شرکت کی اور اپنے والد کی نظم پڑھی۔

سینئر صحافیوں، لاہور پریس کلب اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے عہدے داروں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور ٹریڈ یونین کے عہدیداروں نے بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

میر شکیل الرحمٰن سے اظہار یکجہتی کے لیے خواتین اور بچوں نے بھی احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔

تازہ ترین