• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف عید کے روز بھی کراچی میں احتجاج

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف عید کے روز بھی کراچی میں احتجاج


جنگ، جیو گروپ کے ایڈیٹر اِنچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف عید کے روز بھی کراچی میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، جس میں وکلا برادری، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، صحافی تنظیموں و کارکنان نے شرکت کی اور میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

عید الفطر کے اہم تہوار کے موقع پر بھی جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔

آزادی گلی میں احتجاجی کیمپ میں سیاسی، سماجی، مذہبی، وکلاء، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کا درس دینے پر حکومت میں آکر میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، میر شکیل قانون پسند شہری ہیں اور خود کو احتساب کے لیے بھی پیش کیا مگر انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔

دیگر مقررین نے کہا کہ صحافت اور صحافتی اداروں پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور آزادی صحافت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

تازہ ترین