• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئربس کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے پی آئی اے کے زیر استعمال طیارے کے حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال ایئر بس کے پاس حادثے کی کوئی حتمی معلومات نہیں ہیں۔

ایئر بس انتظامیہ نے تحقیقات میں بھر پور تکنیکی معاونت کی پیش کش کی ہے۔

طیارہ ساز کمپنی نے ایئر بس 320 استعمال کرنے والے تمام آپریٹرز کو خط لکھا اور کہا کہ تاحال ایئر بس انتطامیہ کے پاس حادثے کی کوئی حتمی معلومات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: طیارے کی راڈار فوٹیج اور کنٹرول ٹاور سے گفتگو سامنے آگئی

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایئر بس انتظامیہ تحقیقات میں پی آئی اے اور ایئر فرانس کو بھرپور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پر واز ایئرپورٹ سے 30 سیکنڈ قبل ماڈل کالونی ملیر میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے جس میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین