• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولٹری ایسوسی ایشن نے وعدہ خلافی کی ہے، میاں اسلم اقبال

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن نےوعدہ خلافی کی ہے


وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن نےوعدہ خلافی کی ہے، عید سے قبل ایسوسی ایشن نےبرائلرکی قیمت 260 روپے کا وعدہ کیاتھا تاہم مارکیٹ میں 350روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

لاہور میں وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے ٹولٹن مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں پولٹری ایسوسی ایشن کی وعدہ خلافی کے سبب مہنگے داموں گوشت کی فروخت جاری تھی۔

میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر بازارمیں موجود عوام کو بتا یا کہ برائلرمرغی کا ریٹ 260 روپے ہے، شہری زیادہ پیسےمت دیں۔

صوبائی وزیر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری ایسوسی ایشن اب اگر ہڑتال کی دہمکی دیں گے تو شوق پورا کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب عید بعد بھی مرغی کے گوشت کی قیمت 260 روپے فی کلو رکھیں گے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم پونے 2 کروڑ روپے تک جرمانہ کرچکے ہیں، سرکاری ریٹ سے زائد چارج کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔

تازہ ترین