• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: عید کے 2 دنوں میں کورونا کے ایک ہزار 347 نئے کیسز

پنجاب میں عیدالفطر کے پہلے 2 دنوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار347 نئے کیسز سامنے آگئے، نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 77 ہو گئی، کورونا وائرس سے مزید 13 اموات کے بعد صوبے میں کل اموات 337 ہوگئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق عیدالفطر کے پہلے 2 دنوں میں لاہور میں 733، راولپنڈی میں 142، فیصل آباد 116، ملتان 71، ڈی جی خان میں 49 اور قصور میں 30 کیسز سامنے آئے۔

شیخوپورہ 23، سیالکوٹ 22، جہلم اور ننکانہ صاحب 20،20، حافظ آباد 14 اور گوجرانوالا میں 9 کیسز سامنے آئے۔

ترجمان کے مطابق اب تک صوبے میں 2 لاکھ 6041 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین