• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی طیارہ حادثہ اپنے پیچھے کئی المناک داستانیں چھوڑ گیا

کراچی طیارہ حادثہ اپنے پیچھے کئی المناک داستانیں چھوڑ گیا


کراچی طیارہ حادثہ کئی قیمتی زندگیاں لے گیا، لیکن اپنے پیچھے کئی المناک داستانیں بھی چھوڑ دیا۔

ملیر کے قریبی گاؤں جام کنڈو کی رہائشی تین خواتين طیارہ حادثہ کی زد میں آکر جھلس گئیں۔ ان کا تعلق خاصخیلی برادری سے ہے۔ تینوں خواتین ماڈل کالونی میں گھریلو کام کاج کرتی تھیں۔

زخمی ماہرا اور عزیزاں شادی شدہ ہیں جو اپنے گھر کی کفالت میں اہم کردار ادا کرتی تھیں۔

ناہید اپنے گھر کا چولہا جلانے والی واحد لڑکی ہے، والدین میں علیحدگی کے بعد وہی اپنے چھ بھائی بہنوں کا سہارا تھی۔

یہ تینوں خواتین سول اسپتال کے برنس وارڈ میں داخل ہیں، ناہیدہ 49 فیصد جھلس گئیں۔

عزیزہ اور ماہیدہ تیس، تیس فیصد جھلسی ہیں اور ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین